کویت سٹی،8ڈسمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز چار خلیجی ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں جمعرات کو کویت پہنچ گئے ہیں۔
امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کویت شہر میں اپنے محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا
ہے۔اس موقع پر انھوں نے ان کے دورے پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کیا۔
وہ بحرین کے دورے کے بعد کویت پہنچے ہیں جہاں انھوں نے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سینتسیویں سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔اس دو روزہ اجلاس میں خلیجی لیڈروں کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔